اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے شہر ضاحیہ کی ٹھیک اس جگہ پر جہاں تین روز قبل جبہۃ النصرہ سے وابستہ دھشتگردوں نے بھیانک بلاسٹ کر کے کئی جانوں کو خاک و خوں میں غلطاں کیا تھا لبنان کے ایک جوان جوڑے نے شادی کا جشن منا کر اس جگہ پر گلبارانی کی اور دشمنوں کے اس بزدلانہ اقدام کا مزاق اڑایا۔آج بروز اتوار کو لبنان کے ایک جوان جوڑے’’ دوشیزہ فاطمہ‘‘ اور ’’ علی علاء الدین‘‘ نے ضاحیہ کے بلاسٹ شدہ علاقے میں جشن ازدواج منا کر دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا کہ ہم تمہارے دھششتگرانہ اقدامات سے ڈر کر بیٹھ نہیں جائیں گے بلکہ جہاں تم بم برساو گے وہاں ہم پھول برسائیں گے۔اس علاقے کے رہنے والوں نے اس جشن ازدواج کا خوب استقبال کیا، میٹھائیاں تقسیم کیں اور لبیک یا نصر اللہ کے نعرے لگائے۔فاطمہ نے جلی ہوئی عمارتوں کی طرف کاغذوں کے پھول اڑائے اور اس کے بعد دلہا دلہن نے پھولوں کا گلدستہ اس گڈھے میں رکھ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جہاں بم پھٹنے سے گڈھا بن گیا تھا۔اس مراسم میں قابل توجہ بات یہ تھی سڑکوں کے دائیں بائیں بینر لٹکا رکھے تھے جن پر یہ لکھا ہوا تھا: ’’ وستعود اجمل مما کانت‘‘ یعنی اس علاقوں کو ہم پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا دیں گے۔واضح رہے کہ تین دن پہلے ضاحیہ کے ٹھیک اسی علاقے میں سید الشھدا کمپلکس کےقریب بم دھماکے سے ۳۰ افراد شہید جبکہ ۳۳۶ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ علاقہ حزب اللہ کی سیاسی فعالیت کا ایک اہم علاقہ سمجھا جاتا ہے۔







